Posts

Showing posts from May, 2023

مخلص ہونا سب سے زیادہ پُر کشش جذبہ ہے۔

Image
مخلص ہونا سب سے زیادہ پُر کشش جذبہ ہے۔ اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے تو اسے اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں۔ الفاظ لہجہ نہیں رکھتے،لیکن تاثیر رکھتے ہیں۔شاید آپ کے الفاظ کسی کے لیے راہ_حیات بن جائیں، یقین جانیے وہ لوگ خوش_نصیب ہوتے ہیں، جو لوگوں کی دُعا میں شامل ہوتے ہیں، روشنی بنیں، اپنے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی، اللہ رب العزت آپ اور آپ سے جڑے ہر رشتے کو سدا خوش اور سلامت رکھے آمین ثم آمین...!!

برقع یا حجاب کیسا ہونا چاہیے

 برقع یا حجاب کیسا ہونا چاہیے ؟               سات شرطیں جان لیجیے   حجاب کا مقصد عورت کی زینت کو چھپانا ہے۔ جب مقصد زینت کو چھپانا ہے تو چادر کا فی نفسہ زینت ہونا (یعنی نقش و نگار سے مزین ہونا) کس طرح درست ہو سکتا ہے؟؟  برقعہ کی شرائط: ✅ سادہ ہو ✅ کھلا، ڈھیلا ڈھالا ہو ✅ موٹاہو ❌ باریک نہ ہو ❌ تنگ نہ ہو ❌ خوشبو والا نہ ہو ❌ زیب و زینت والا نہ ہو۔  آج کل تو برقعے ایسے ہیں کہ انکے اوپر سے بھی ایک برقعہ پہننے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ سب بہنیں اپنے برقعے درست کریں۔ کوئی فائدہ نہیں نقش ونگار والے فینسی برقعے پہننے کا، کیونکہ وہ پردے کی شرائط کے مطابق نہیں ھوتے۔ پردے کا مقصد سادگی کے ساتھ خود کو چھپانا ہے، ناکہ زیب وزینت والے عبایہ سے مردوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ۔